بیجنگ، 17 اکتوبر (رائٹر)چین نےاپنے دیرینہ اتحادی پاکستان کا جسے برکس
ملکوں کی چوٹی کانفرنس میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردی
کا گہوارہ قرار دیا تھا ، فوری طور پر دفاع کیا ہے۔ برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کے
رہنماؤںکی میٹنگ میں مسٹر
مودی کا بیان پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کی ان کی سفارتی کوششوں کو تیز تر
کرنے کی کوشش تھی۔ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب 18 ستمبر کو ایک فوجی کیمپ پر دہشت
گردوں کے حملے کے بعددونوں نیوکلیائی پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
ہوا ہے